
Empowered Muslim Women

Empowered Muslim Women

Empowered Muslim Women

Empowered Muslim Women

Empowered Muslim Women

Empowered Muslim Women

Empowered Muslim Women
باختیار مسلم خواتین
ویب سائٹ پر خوش آمدید
یہ ویب سائٹ ایک ایسا پلاٹ فارم ہے
جو مسلم خواتین کواپنے باختیار ہونےکا
احساس دلاتا ہے۔
اغراض و مقاصد:
ہمارے اغراض و مقاصد یہ ہیں کہ
۱):مسلم خواتین کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ عورت کو مذہبِ اسلام نے مکمل اختیارات دے رکھے ہیں ۔اپنے اختیارات حاصل کرنے کے لئے عورت کو اسلام سے دور جانے کی ضرورت نہیں۔بلکہ مسلم خاتون ہونے کا مطلب ہی ہے کہ وہ بااختیار ہے۔
۲): عورتوں کے اختیاراتWomen Empowering کے نام پر عورتوں کو ان کی فطرت کے خلاف راستے پر پڑنے سے روکا جائے ۔
۳): دجال اکبر کے نظام میں استعمال ہو کر ہلاک ہو نے سے مسلم خواتین کو روکا جائے۔ کیونکہ سب سے زیادہ دجال کے پیچھے عورتیں ہی جانے والی ہیں ۔یہ بات حدیثوں سے ثابت ہے ۔
۴): زندگی کی صحیح سمجھ اور اسلام کی درست تعلیمات کو آسان سے آسان انداز میں خواتین تک پہنچایا جائے تاکہ کفر و الحاد کی طرف بڑھتے قدم کو روکا جاسکے۔
۵): مذہب بیزاری ، سرکشی ،بڑوں کی نافرمانی ،غیر مسلموں سے شادی ، بے حیائی ،روحانی بیماریوں جیسے سنگین مسائل کو حل کرنے کے لئے علمی خدمات کے ساتھ عملی مواقع پیش کئے جائیں تاکہ قریبی مدددستیاب ہونے پر ان کے لئے ہدایت کا راستہ آسان ہو سکے ۔
۶): عورتوں کو اپنی شخصی اہمیت سے آگاہ کرکے زندگی کی قدرو قیمت کا احساس دلایا جائےتاکہ وہ اپنی اور اپنی اولاد کی زندگیوں کو بے مقصد ضائع کرنے سے بچ سکیں ۔
ٔ۷): زندگی کے اہم موڑ (بلوغت ، شادی ،ماں بننا ،بڑھاپا وغیرہ)آنے سے پہلے ہی اس موڑ پر آنے والی آزمائشوںسے نپٹنا سکھایاجائے تاکہ وہ کمزور ہونے، حالات سے مجبور ہونے کے بجائے ہمیشہ باوقار زندگی گزار سکیں ۔
۸): خواتین کے علاوہ قوم کے مرد حضرات تک بھی مسلم خاتون کے اختیارات سے متعلق صحیح تعلیمات پہنچانے کے پروگرام چلائے جائیں تاکہ مرد حضرات بھی نیک نیتی اور نیک ارادے کے ساتھ خواتین کو ان کے اختیارات دے کر بہترین مسلمان ہونے کا کردار پیش کر سکیں ۔
۹): پردہ ، طلاق ،وراثت میں حصہ ،حلالہ کا مسئلہ، گھریلو ذمہ داریاںاور نبی کریم ﷺ کی کثرت ازواج بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کی چھوٹی عمر میں شادی وغیرہا ۔ وہ مسائل جنہیں غلط شکل دے کر غیر مسلم شر پسند افراد عام مسلمانوںمیں غلط فہمیاں پھیلاکر انہیں اسلام سے بیزار کر کے کفر کے راستےپر لے جانے کی کوشش کرتےہیں ۔ ان مسائل اور ان جیسے دیگر مسائل کی صحیح جانکاری عام کی جائے اور ہمیشہ ان سے آگاہ رہنے کی تنبیہ کی جائے تاکہ خواتین خود کے اور اپنے گھر والوں کے ایمان کو محفوظ رکھ سکیں ۔
۱۰): حالات کے مطابق فرض مقدار میں علم حاصل کرنے کی اہمیت اور تڑپ بیدار کی جائے اور فرض عین علم کی آسان طریقے پر تعلیم دی جائے بالخصوص موجودہ اور آئندہ کے فتنوںسے مکمل آگاہ کیاجائے ۔( جیسے کہ آئے دن جھوٹےنبی پیدا ہوتے ہیں ، نبی کی گستاخیاں ہوتی ہیں ، مسلمانوںکے بھیس میں جو کفر کی تعلیم دیتے ہیں ، اسکول کالج ، اطراف ماحول اور ٹی وی موبائل کے اندر جو فتنے مچے ہوتے ہیں )ان سے آگاہ کیاجائے اور ان فتنوں کے خلاف دینی خدمات پیش کرنے کے طریقے سکھائے جائیں تاکہ مسلم خواتین اپنی صلاحیتوں کا صحیح جگہ استعمال کر سکیں اور تحفظ ناموس رسالت میں صحیح معنوں میں بخوبی اپنی خدمات پیش کر سکیں ۔
میری کہانی:
میرا نام نسرین فاطمہ رضویہ قادریہ ہے ۔میں نے الجامعہ امام احمد رضا رتناگیری مہاراشٹرا انڈیا سے عالمیت ، فضیلت کی تعلیم حاصل کی ہے ۔ اور دس سالوں سے میں صدر معلمہ کی حیثیت سے گلشن فاطمہ گلبرگہ شریف کرناٹک انڈیامیں صدر معلمہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہوں ۔ میرے خاوند عالم فاضل حافظ محمد بہائوالدین رضوی مصباحی ہیں ۔ میرے تین بچے ہیں ۔ گھریلوذمہ داریوں کے علاوہ اپنی قوم کی خواتین اور بچوں کے لئے حتی المقدور دینی خدمات پیش کرنا میرا فرض ہے ۔ لہذا تیزی سے بڑھتے فتنوں کو دیکھتے ہوئے ایمان و حیاکی حفاظت کی خاطر مدرسہ میں جاری خدمات کے علاوہ مسلم خواتین اور بچوں کی دینی مدد کے لئے ہم نے یہ ویب سائٹ تشکیل دی ۔
میری ٹیم:
اس ویب سائٹ کے ذریعہ ہمارے اغراض و مقاصد کو پورا کرنے میںمیری مدد کرتے ہیں۔
عالمہ فاضلہ حافظہ عالیہ بتول رضویہ بنگلور
عالمہ فاضلہ عالیہ کلثوم رضویہ قادریہ گلبرگہ شریف
عالمہ شاکرہ انجم رضویہ گلبرگہ شریف
عالمہ ثمرین فاطمہ رضویہ گلبرگہ شریف
عالمہ سیدہ شاہدہ بیگم رضویہ گلبرگہ شریف
عالمہ آسیہ بیگم رضویہ گلبرگہ شریف
عالمہ کوثر خاتون رضویہ گلبرگہ شریف
ٹیچر زینت جہاں رضویہ گلبرگہ شریف
(عالمہ) آفرین بیگم رضویہ گوٹور گلبرگہ شریف
مولویہ سلمیٰ فراز رضویہ رائچور
ہمارے حمایتی:
ہماری حمایت کرتے ہیں
ہمارے نگران:
ہماری نگرانی کرتے ہیں:
خلیفۂ حضور عسجد رضا خان ، خطیبِ ذیشان، مسلک اعلیٰ حضرت کے ترجمان حضرت علامہ مولانامحمد بہاؤ الدین رضوی مصباحی صاحب مد ظلہ العالی سیکریٹری البرکات ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ گلبرگہ شریف، کرناٹک، انڈیا۔
اصول:
۱):تعلیم:
با اختیار بننے کا پہلا اصول ہے علم حاصل کرنا۔ہنر سیکھنا۔خواتین کو با اختیار بننے کے لئے ضروری ہے کہ وہ مذہب اسلام جو زندگی گزارنے کا مکمل طریقہ سکھاتا ہے اس کا علم حاصل کریں ۔اپنے اختیارات کے بارے میں جانیں پھران کے مطابق کام کرنے کے ہنر سیکھیں۔
۲):کام :
با اختیار بننے کا دوسرا اصول ہے کہ اپنے علم و ہنر کی مددسے ضرورت کے مطابق،صحیح اور فائدہ مند طریقے سے کام کریں ۔چاہے وہ کام گھریلو سطح کا ہو یا معاشراتی سطح کا۔اپنے کام میں سستی کرنا یا منہ موڑنا خود اپنے ہاتھوں اختیار کو گنوانے کی وجہ بنتا ہے۔
ذرائع:
ان دونوں اصولوں کو اپنانے میں خواتین کی آسانی کے لئے ہم نے چند projects منصوبے بنائے ہیں۔جن کا ذکر اگلے پیج میں تفصیل سے کیا جائے گا۔
ہمارے اہداف
2021-2025of class of 2021
people working
years of experience
Students
WORKING HOURS
- Monday 10:00am – 2:00pm
- Tuesday 10:00am – 2:00pm
- Wednesday 10:00am – 2:00pm
- Thursday 10:00am – 2:00pm
- Friday Holiday
- Saturday 10:00am – 2:00pm
- Sunday 10:00am – 2:00pm
Useful Links
SUBSCRIBE HERE
Course Collection





Apply for Admission or some other Call to Action
ALL EDUMA, ALL THE TIME
Explore our Campus24
HOURSThere’s always something amazing happening at Michigan. Whether it’s on campus or around the wold, our students, staff and alumni are out seizing the day as shown in the slideshow below. Happy school.